Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 28 جاں بحق

شائع 27 مئ 2020 11:10am

ملک میں کورونا سے مزید 28 افراد چل بسے۔ اموات 1225 ہوگئیں۔ چوبیس گھنٹے میں 1406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تعداد 59 ہزار 151 تک جا پہنچی۔ 457 کی حالت نازک ہے۔

  کورنا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری  ہے اور اب    ایک دن میں مزید 28 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،   ایک ہزار 446 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

  نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ہزار 491 افراد کا کورنا ٹیسٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 23 ہزار 507 ہو گئی۔ پنجاب میں 21 ہزار 118 ، خیبرپختونخواہ   8 ہزار 259 ،بلوچستان  3 ہزار 536، اسلام آباد 1879 ،آزاد کشمیر 214 اور گلگت بلتستان میں کورنا مریضوں کی تعداد 638 ہے۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں 416 ہو گئیں۔

 سندھ میں 374، پنجاب 362، بلوچستان 42 ، اسلام آباد 18 ، گلگت بلتستان 9 اور آزاد کشمیر میں 4 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہو گئی۔ 457 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اب تک 19 ہزار 142 مریض کورنا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔